سلام کرنے کے احکام و آداب


حسب ذیل امو ر و حالات میں مشغول شخص کو سلام کرنا مکروہ ہے اور کوئی شخص ایسی حالت میں اس کو سلام کرے تو ایسے شخص پر اس کا جو اب دینا واجب نہیں۔
(1 ) حالتِ نما ز میں (2) حالتِ ذکر میں (3) حالتِ خطبہ میں(4 ) حالتِ درس میں (5)حالتِ تلا وت میں (6) حالتِ اذان میں(7 ) حالتِ اقامت میں (8)حا لتِ دعا میں (9 ) حالتِ تسبیح میں (10) مسائلِ شرعیہ کے مذاکرہ اور تحقیق کے دوران (11)فیصلے کے دوران (قاضی کو ) (12) کسی کے کھا نے پینے کے دوران (13) اجنبی عورت کو (14)برہنہ شخص کو (15)تلبیہ ( لَبَّیکَ اَللّٰھْمَّ لَبَّیکَ) پڑھنے کی حالت میں-(16) حالتِ امامت میں (17) رفائے حاجت کے دوران (18)حمام میں (19) حا لتِ وعظ میں(20)مسجد میں نما ز کے انتظار میں بیٹھنے والو ں کو نیز درج ذیل لو گو ں کو بھی سلام کرنا مکروہ ہے اور اگر یہ لو گ کسی کو سلام کریں تو ان کے سلام کا جواب دینا وا جب نہیں۔
(1)علی الاعلان فسق و فجو ر میں مبتلا شخص (2) بھیک مانگنے والا (3) غیبت کرنے والا (4) جوا کھیلنے والا (5) پاگل (6) شرابی 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بگل والا ........ تحریر : ڈاکٹر رشید امجد

ڈوبتی پہچان ......... تحریر : ڈاکٹر رشید امجد

وارڈ نمبر 6