امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ سے عقیدت
حضرت امام شا فعی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنا قاصد امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کے پا س یہ پیغام دے کر بھیجا کہ آپ عنقریب ایک عظیم مصیبت میں گرفتار ہونے والے ہیں۔ مگر اس سے سلامتی کے ساتھ نکل جائیں گے۔ جب قاصد نے امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کو یہ خبر دی تو امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے ہدیہ میں اپنا کر تا اس قاصد کو دے دیا۔
قاصد کر تا لے کر امام شا فعی رحمتہ اللہ علیہ کے پا س پہنچے۔ امام شا فعی رحمتہ اللہ علیہ نے دریا فت کیا کہ کیا انہو ں نے اس کے نیچے کچھ پہنا ہوا تھا ؟ قاصد نے جوا ب دیا کہ نہیں !…امام شا فعی رحمتہ اللہ علیہ نے اسے بو سہ دیا اور آنکھو ں پر رکھا اور اس کر تے کو بر تن میں رکھ کر اس پر پانی ڈالا اور مل کر نچو ڑ ااور اس غسالہ پانی کو شیشی میں بند کیا اور اپنے پا س رکھا۔ پھر جب ان کے ساتھیو ں ، ر شتے دا رو ں میں سے کوئی بیما ر ہو تا تو اس پا نی میں سے تھوڑا سا بھیج دیتے۔ جب وہ بیما ر اسے اپنے جسم پر چھڑکتا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے و ہ شفا یا ب ہو جا تا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں