خالی گملا

بہت پرانے زمانے میں ایک با دشا ہ تھا ، اس کا کوئی بیٹانہ تھا۔ جب وہ بوڑھا ہو گیا تو اسے فکر ہوئی کہ اس کے مر نے کے بعد تخت و تا ج کا وا رث کون ہو گا ؟ لہٰذا ایک دن اس نے اپنے ملک میں اعلا ن کرا یا کہ وہ ایک بچے کو گو د لینا چاہتا ہے جو بعد میں اس کے تخت و تا ج کا وارث ہو گا۔ بچے کے انتخا ب کے لیے یہ طریقہ بتا یا گیا کہ ہر بچے کو بیج دیا جا ئے گا۔ جس بچے کے بو ئے ہوئے پو دے پر سب سے خوبصور ت پھول کھلے گا ، وہ بادشا ہ کا وا رث بنا دیا جائے گا۔ سونگ چن نامی کا ایک لڑکا تھا ، اس نے بھی بادشاہ سے ایک بیج لیا اور اپنے گھر آکر ایک گملے میں بو دیا۔ وہ ہر روز اسے پانی دیا کر تا تھا ، اسے امید تھی اس کے پودے پر سب سے زیا دہ خوبصور ت پھو ل کھلے گا۔ دن گزر تے گئے مگر گملے میں سے کچھ بھی نہ نکلا۔ سو نگ چن کو بڑی فکر تھی۔ اس نے ایک اور گملا خریدا اور دور سے جا کر مٹی لایا اور اس بیج کو دو با ر ہ احتیا ط سے لگا یا مگر دو مہینے گزر جانے پر بھی گملے میں سے کوئی پو د ا نہ نکلا۔ پلک جھپکنے میں پھو لو ں کی خوبصور تی کا دن آ پہنچا۔ سارے ملک کے بچے شاہی محل میںجمع ہوئے۔ ہر ایک اپنے ہاتھو ں میں ایک گملا لیے ہوئے تھا۔ گملو ں میںرنگ برنگے پھول کھلے ہوئے تھے۔ وہ واقعی بڑے خوبصور ت تھے۔ بادشا ہ پھو ل دیکھنے بچوں کے پا س آیا۔ وہ ہر ایک خوبصورت پھول کو دیکھتا رہا مگر اسے کوئی پسند نہیںآرہا تھا۔ چلتے چلتے اچانک اس کی نظر سونگ چن پر پڑی جو ایک خالی گملا لیے سر جھکائے کھڑا تھا۔ سو نگ چن کے پاس جا کر رک گیا اور اس سے پو چھا: ’’بیٹے ! تم خالی گملا لیے کیو ں کھڑے ہو ؟‘‘ سونگ چن نے روتے ہوئے کہا : ’’ میں نے بیج گملے میں ڈالا تھا اور روزانہ پانی بھی دیتا تھا مگر اس سے اب تک کوئی پو دا نہیں اگا ، اس لیے خالی گملا لیے کھڑا ہو ں۔‘‘ بات سن کر باد شاہ ہنس پڑا ، اس نے کہا تم ایک سچے لڑکے ہو، مجھے اپنے تخت و تا ج کے لیے تم جیسے سچے لڑکے کی تلاش تھی ، تم ہی اس ملک کے با دشا ہ ہو گے۔ ‘‘بات یہ تھی کہ با دشا ہ نے جو بیج بچو ں میں تقسیم کیے تھے وہ سب خرا ب تھے ، لہٰذا ان کے پھوٹنے یا ان پر پھول لگنے کا سوال ہی پیدانہیں ہو تا تھا۔ دوسرے بچے اس لیے خوبصورت پھول کھلا نے میں کامیاب ہو گئے تھے کہ انہو ں نے اس خراب کی جگہ اچھے بیج بو ئے تھے مگر سونگ چن نے یہ غلط حرکت نہیں کی تھی اور جھوٹ سے کا م نہیں لیا تھا ، لہٰذا اسے سچائی کا انعام مل گیا۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بگل والا ........ تحریر : ڈاکٹر رشید امجد

ڈوبتی پہچان ......... تحریر : ڈاکٹر رشید امجد

وارڈ نمبر 6